بیٹی سے شادی کرنی ہے تو فیس بک پوسٹ پر10لاکھ لائکس کراؤ،یمنی شہری کا ہونیوالے داماد سے انوکھا مطالبہ
اگر اسامہ ایسا نہ کرسکا تو اس کے لائیکس کو
دیکھ کر مزید وقت دینے یا اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کروں گا، سلیم ایاش
فوٹو؛فائل
یمن کے شہر تعز میں سلیم ایاش نامی شخص نے اپنی بیٹی کے لیے انوکھا حق مہر مقرر کیا ہے، اس نے اسامہ نامی اپنے ہونے والے داماد سے فیس بک پر کی گئی پوسٹ پر 10 لاکھ افراد سےلائیکس کرنے کی شرط رکھی ہے۔ سلیم کا کہنا ہے کہ اگر اسامہ ایک ماہ میں 10 لاکھ لائیک کرانے میں کامیاب ہوگیا تو میں اپنی بیٹی کی شادی اس سے کردوں گا اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو پھر میں اس کے لائیکس کو دیکھ کر مزید وقت دینے یا اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کروں گا۔
یمنی شہری سلیم ایاش خود بھی سوشل میڈیا پر متحرک ہے اوراس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح اپنے ہونے والے داماد کی کارکردگی ملاحظہ کر رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment